چین میں جشنِ بہاراں کے دوران ڈانس کرتے روبوٹس
شنگھائی(نیٹ نیوز)چین میں جشنِ بہاراں کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی کی شاندار انداز میں نمائش کی جا رہی ہے۔
نئے قمری سال کے آغاز پر جشن منانے کیلئے منعقد کی گئی تقریبات کے کچھ حیرت انگیز مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔شنگھائی میں منعقد کیے گئے ہیومنائیڈ روبوٹ گالا میں 200 سے زائد ہیومنائیڈ روبوٹس نے ڈانس، مارشل آرٹس اور ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔اس کے علاوہ، نئے قمری سال کے آغاز پر چین کے شہر شینزن کا آسمان ایک شاندار ڈرون شو سے روشن نظر آیا۔اس ڈرون شو کا اہتمام امریکی کمپنی رالف لورین نے کیا جس میں تقریباََ 4 ہزار سے زائد ڈرون ‘شینزین ٹیلنٹ پارک نئے قمری سال کی مناسبت سے مختلف قسم کی دلکش تصاویر بناتے نظر آئے۔