5نجی جزائر کی ملکیت حاصل کرنا کیسے ممکن ہے
سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)کیا آپ نے کبھی خواب دیکھا ہے کہ آپ کا اپنا نجی جزیرہ ہو جہاں آپ چھٹیاں گزارنے جا سکیں ،اب اس کی تعبیر ممکن ہے۔
جی ہاں واقعی وزٹ سویڈن نامی سویڈش ادارے کی جانب سے 5 نجی جزیروں کی ملکیت غیر ملکی سیاحوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ ملکیت ایک سال تک ان خوش قسمت افراد کے پاس رہے گی اور پورا جریزہ ان کے پاس ہوگا۔ سویڈن میں 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد جزائر موجود ہیں جن میں سے 5 خوبصورت اور بے آباد جزائر کی ملکیت لوگوں کے حوالے کی جائے گی۔مگر اس کے لیے چند شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔وزٹ سویڈ کی چیف ایگزیکٹو سوزان اینڈرسن نے بتایا کہ مالک افراد کو معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے جس میں وہ جزائر کی ذمہ داری قبول کرینگے۔ درخواستیں ویب سائٹ پر 17 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے سویڈن ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔