بل ادا نہ کرنے پر ٹرک کا کچرا کسٹمر کے لان میں الٹ دیا

بل ادا نہ کرنے پر ٹرک کا کچرا کسٹمر کے لان میں الٹ دیا

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک کچرا اٹھانے والی کمپنی نے مبینہ طور پر بل ادا نہ کرنے والے گاہک کو ایسا سبق سکھایا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان پابلو میں ‘ایکسپریس رینٹل ڈمپسٹر’ نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک گھر سے سامان ہٹانے کے لیے ڈمپسٹر کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم ادائیگی کے لیے دیا گیا کریڈٹ کارڈ بار بار مسترد ہو رہا تھا۔ کمپنی کے مالک مارٹن پیریز کے مطابق گاہک مسلسل ادائیگی کا وعدہ کرتا رہا مگر رقم ادا نہیں کی گئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمپنی کا ٹرک ڈرائیور پہلے گھر کے باہر کسی شخص سے بات کرتا ہے ، پھر ٹرک کا پچھلا دروازہ کھولتا ہے جس سے کچرا لان میں گر جاتا ہے ۔ چند لمحوں بعد وہ ٹرک کو پیچھے لے جا کر پورا ڈمپسٹر ہی گھر کے سامنے خالی کر دیتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا لان کچرے سے بھر جاتا ہے ۔ویڈیو میں ایک شخص غصے میں چیختے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں