کوئلے سے چلنے والی ماحول دوست بیٹری بنالی گئی

 کوئلے سے چلنے والی ماحول دوست بیٹری بنالی گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا انوکھا کوئلے سے چلنے والا فیول سیل تیار کیا ہے جو ممکنہ طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً ختم کر سکتا ہے ۔۔۔

 شینزن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جسے وہ زیرو کاربن ایمیشن کول فیول سیل کہتے ہیں۔ اس ڈیزائن میں کوئلہ جلانے کے بجائے اسے باریک پیس کر اور خشک کر کے ایک خاص پری ٹریٹمنٹ دیا جاتا ہے ، جس کے بعد اسے فیول سیل کے اینوڈ چیمبر میں ڈالا جاتا ہے ۔دوسری طرف کیتھوڈ میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے ، جس سے اینوڈ میں موجود کوئلہ ایک آکسائیڈ ممبرین کے ذریعے الیکٹرو کیمیکل آکسیڈیشن کے عمل سے گزرتا ہے ۔اس عمل کے نتیجے میں بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو اسی سسٹم کے اندر پکڑ لیا جاتا ہے ،یہ فیول سیل تقریباً 40 فی صد تک افادیت کے ساتھ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں