گہری نیند کے لئے پاؤ ں لحاف باہر رکھنے چاہئیں:تحقیق
واشنگٹن(نیٹ نیوز)نئی سائنسی تحقیق کے مطابق جسم کے کسی چھوٹے حصے کو ٹھنڈی ہوا کے سامنے رکھنا، خاص طور پر پاؤ ں، انسان کو گہری نیند کے مرحلے تک جلد پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔
امریکی ماہرِ نفسیات نٹالی ڈاٹووِچ کے مطابق پاؤ ں جسم کے آخری حصوں میں سے ہیں اور ان میں مخصوص شریان-ورید کے رابطے ہوتے ہیں ،جو خون کے بہاؤ کو منظم کرتے ہیں۔ جو افراد رات کے وقت زیادہ پسینہ آنے کا شکار ہوتے ہیں، ان کے لیے ایک پاؤں کو کمبل سے باہر رکھنا جسم کے درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکنے اور نمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔اس کے علاوہ کچھ افراد کو ریسٹ لیس لیگ سنڈروم یعنی ٹانگوں میں بے چینی کی شکایت ہوتی ہے ، خاص طور پر رات کے وقت۔ ایسے لوگوں میں ایک پاؤں کو کھلا رکھنے سے ٹانگوں کے درد اور بے چینی میں کمی آ سکتی ہے۔