امریکا کے پاس اُڑن طشتریوں سے نکالی گئی 4خلائی مخلوق

امریکا کے پاس اُڑن طشتریوں سے نکالی گئی 4خلائی مخلوق

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق محقق نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت نے زمین پر گرنے والی اُڑن طشتریوں یعنی یو ایف اوز سے چار مختلف اقسام کی خلائی مخلوق کو اپنے قبضے میں لیا ہے ۔

یہ دعویٰ سابق محقق ہال پوتھوف نے ایک مشہور پوڈکاسٹ دی ڈائری آف اے سی ای او میں کیا ہے ۔نیویارک پوسٹ کے مطابق ہال پوتھوف نے کہا کہ جن افراد نے مبینہ طور پر ان حادثات کے بعد ریکوری آپریشنز میں حصہ لیا، ان کے مطابق کم از کم چار اقسام کی غیر انسانی مخلوقات موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں خود براہ راست ان مخلوقات تک رسائی حاصل نہیں ہوئی، لیکن جن لوگوں سے انہوں نے بات کی، ان کی معلومات پر وہ یقین رکھتے ہیں۔پوتھوف نے ان مخلوقات کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں