غیر فعال آتش فشاں میں بنا فٹبال میدان ’’فیلڈ آف دی گاڈز‘‘

غیر فعال آتش فشاں میں بنا فٹبال میدان ’’فیلڈ آف دی گاڈز‘‘

لاہور(نیٹ نیوز)جدید فٹبال سٹیڈیم اپنی شاندار تعمیرات اور انجینئرنگ کے کمالات کے لیے مشہور ہیں، لیکن قدرتی منظر اور حیران کن مقام کے اعتبار سے ‘فیلڈ آف دی گاڈز’ نامی میدان سب پر حاوی ہے ۔

میکسیکو میں واقع یہ سادہ سا مٹی کا فٹبال گراؤنڈ ایک غیرفعال آتش فشاں کے اندر بنایا گیا ہے ۔ قدرتی مناظر سے گھرا یہ منفرد میدان ہر اتوار کو اسوقت زندگی سے بھر جاتا ہے جب یہاں سانتا سیسیلیا ٹیپیٹ لاپا نامی قصبے کے مقامی افراد امیچور لیگ کے میچز کھیلتے ہیں۔یہ لیگ، جسے ٹیوکا امیچور لیگ کہا جاتا ہے ، 10 ٹیموں پر مشتمل ہے اور ہر ٹیم قصبے کے ایک مخصوص خاندان کی نمائندگی کرتی ہے ۔ لیگ کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں عمر کی کوئی پابندی نہیں، چنانچہ اکثر کم عمر نوجوان اور بزرگ کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کندھے سے کندھا ملا کر کھیلتے نظر آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں