فضائی آلودگی آپکی دماغی قوت کو کمزور کر رہی :تحقیق

فضائی آلودگی آپکی دماغی قوت کو کمزور کر رہی :تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق جنگلاتی آگ، فوسل فیول سے چلنے والے پاور پلانٹس، مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز اور زیادہ ایندھن خرچ کرنے والی گاڑیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی نہ صرف ماحول بلکہ انسانی دماغ کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے ۔

 یو سی ڈیوس ہیلتھ اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کائزر پرمینینٹے کے محققین نے بتایا کہ جن افراد نے تقریباً 20 برس تک فضا میں موجود انتہائی باریک آلودہ ذرات کی زیادہ مقدار کا سامنا کیا، ان کی یادداشت پرکھنے کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ میں کارکردگی نمایاں طور پر کم رہی۔ ٹیسٹ میں لوگوں سے حقائق، الفاظ اور عمومی معلومات یاد رکھنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے ۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ آلودگی کے شکار افراد کی کارکردگی ان لوگوں کے مقابلے میں کمزور تھی جو نسبتاً صاف فضا میں رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں