3ملی سیکنڈ زمیں 6 میٹر تک موجود مچھروں کا خاتمہ ممکن

3ملی سیکنڈ زمیں 6 میٹر تک موجود مچھروں کا خاتمہ ممکن

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں مچھروں کو لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے مارنے والی ایک منفرد ڈیوائس ایجا د کرلی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 یہ پورٹیبل ڈیوائس مصنوعی ذہانت اور جدید سنسر ٹیکنالوجی کی مدد سے مچھروں کی شناخت کرتی ہے اور صرف تین ملی سیکنڈ میں چھ میٹر تک مچھر کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈیوائس کے ذریعے مچھرو ں کو نشانہ بنانے کا تجربہ شیئر کیاگیاہے جسے انتہائی کامیاب قرار دیا جارہاہے تاہم ماہرین کا کہناہے کہ اس ڈیوائس پرمزید کام کرکے اسے نقائص سے پاک کیا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس کو لے کرجہاں سنجیدہ کمنٹس کررہے ہیں وہیں اس پر میمز بنانے اور طنز ومزاح کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ صارفین کا کہناہے کہ اس ڈیوائس کی ایجاد سے بیماریاں پھیلانے والے مچھروں سے بچنا ممکن ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...