بیٹی کو سٹرولر میں بٹھا کر باپ کی ریکارڈ بنانے کی کوشش

بیٹی کو سٹرولر میں بٹھا کر باپ کی ریکارڈ بنانے کی کوشش

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا کے سابق کالج ٹریک ایتھلیٹ سٹیفن بیبل ہاؤسن نے اپنی بیٹی کو سٹرولر میں بٹھا کر ایک میل کی دوڑ صرف 4 منٹ 17 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

سابق میامی یونیورسٹی رنر نے اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ہونے والی گارجئن مائل ریس کے دوران اپنی بیٹی بلیک کو سٹرولر میں بٹھا کر دوڑ لگائی۔ انہوں نے ہوپ میموریل برج پر مقررہ فاصلہ 4 منٹ 17 سیکنڈ میں طے کیا۔اگر گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے وقت کی باضابطہ تصدیق ہوجاتی ہے تو سٹیفن کے نام سٹرولر کو دھکیلتے ہوئے تیز ترین ایک میل دوڑنے کا عالمی ریکارڈ ہوجائے گا۔موجودہ ریکارڈ سِیلاس فرانٹز کے پاس ہے ۔ انہوں نے جون 2025 میں ایک میل 4 منٹ 26.29 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا، یوں سٹیفن کا وقت موجودہ ریکارڈ سے تقریباً 9 سیکنڈ بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...