طیارے میں ہنگامہ کرنیوالے شخص کو ٹیپ سے جکڑدیاگیا
نیویارک (نیٹ نیوز )امریکا میں ایک مسافر کی جانب سے طیارے میں ہنگامہ آرائی کرنے کے بعد اسے لچک دار ہتھکڑیوں اور ڈکٹ ٹیپ کی مدد سے فرسٹ کلاس کی نشست سے باندھ دیا گیا ۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز ڈلاس سے نیویارک جا رہی تھی جب عملے نے طیارے میں مسافر کی ہنگامہ آرائی کی اطلاع دی، فضائی میزبان نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی تو وہ شخص مزید مشتعل ہو گیا اور ساتھ والے مسافر اور پھر ایک خاتون کو مارا ۔ایسے میں طیارے میں موجودنیو جرسی پولیس کے ریٹائرڈ افسر خواں میخیا نے مسافر کو پکڑا اور جہاز کے عملے کی مدد سے اسے نشست سے باندھ دیا اور طیارے نے میری لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ہنگامہ کرنیوالے شخص کو گرفتارکرلیاگیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments