دنیا کا پہلا قدرتی طور پر تحلیل ہونے والا غبارہ تیار
لندن(نیٹ نیوز)لندن میں سائنس دانوں نے ایسا پارٹی غبارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مکمل طور پر حیاتیاتی طور پر تحلیل ہو سکتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا غبارہ ہے جو استعمال کے بعد نسبتاً مختصر مدت میں مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے ۔امپیریل کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ عام غباروں کو ماحول میں تحلیل ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، جبکہ اس دوران ان سے بعض نقصان دہ کیمیائی مادے بھی خارج ہو سکتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں نیا تیار کیا گیا غبارہ، جسے بایولون کا نام دیا گیا ہے ، تقریباً نو ماہ کے اندر قدرتی طور پر تحلیل ہو جاتا ہے ۔اس منصوبے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے والوں میں ایک پارٹی منتظم بھی شامل ہے ، جس کا مقصد غباروں کے کچرے سے سمندری حیات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments