روبوٹس کا انسانوں کے حقوق کیلئے سڑک پر نکل کر مظاہرہ

روبوٹس کا انسانوں کے حقوق کیلئے سڑک پر نکل کر مظاہرہ

وارسا(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے استعمال سے انسانی ملازمتوں کا مستقبل مخدوش نظر آرہاہے۔۔۔

اسی بحث کو اجاگر کرنے کیلئے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں 30 روبوٹس نے وزارتِ ڈیجیٹل امور کے سامنے انوکھا احتجاج کیا اور مصنوعی ذہانت اور روبوٹائزیشن کیلئے سخت ضوابط بنانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں روبوٹس نے ہاتھوں میں جھنڈیاں تھام کر مارچ کیا ، مقررہ نعروں کی آوازیں سپیکروں کے ذریعے نشر کی گئیں۔ مظاہرے میں دو ٹانگوں پر چلنے والے انسان نما روبوٹس کیساتھ ساتھ 4 ٹانگوں والے روبوٹ کتے شریک تھے ۔مظاہرے میں ملازمتوں کا دفاع کرو،قواعد بنانے کا وقت ہے اور انتظار مت کرو، ضوابط بناؤ جیسے نعرے سنائی دئیے ۔روبوٹ نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دئیے ، وزیرِ ڈیجیٹل امور کرسٹوف گاکوفسکی بھی وہاں پہنچ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...