انڈونیشیا کی جیل میں قیدیوں کیلئے لگژری سہولیات موجود
جکارتہ (نیٹ نیوز)انڈونیشیا کی ایک جیل میں اچانک چھاپے کے دوران قیدیوں کیلئے لگژری کمپاؤنڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔
اس جیل میں موجود لگژری کمپاؤنڈ میں ایئرکنڈیشن، بڑی سکرین والے ٹی وی، صوفے ، فریج، سوئمنگ پول اور جم سمیت کئی سہولتیں موجود تھیں۔ یہ کمپاؤنڈ دارالحکومت جکارتہ کے قریب ’’سی بی نونگ جیل‘‘میں قائم تھا، جہاں سے تفتیش کے دوران 10 سے زائد رہائشی یونٹس ملے ۔جیل میں ایک گالف سمیولیٹر بھی زیرِ تعمیر تھا جبکہ کمپاؤنڈ میں مہنگی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔حکام نے بتایا کہ کچھ قیدی جیل میں بنے رہائشی یونٹس میں موجود تھے جس سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہیں عام قیدیوں سے مختلف خصوصی سہولتیں حاصل تھیں۔ تحقیقات کے بعد جیل کے سربراہ سمیت 5 افسروں کو معطل اور غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments