بھارت کی جیل میں بلیوں کو ’’سکیورٹی ‘‘کی ڈیوٹی مل گئی

بھارت کی جیل میں بلیوں کو ’’سکیورٹی ‘‘کی ڈیوٹی مل گئی

جے پور(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست راجستھان کی اجمیر ہائی سکیورٹی جیل میں دیگر سکیورٹی عملے کے ساتھ ساتھ بلیوں کوبھی سکیورٹی نظام کا حصہ بنایا گیاہے۔۔۔

 تاہم ان بلیوں کا کام مجرموں پر نظر رکھنا نہیں بلکہ وہاں موجود چوہوں پر نظر رکھ کر ان کا شکار کرنا اور جیل کو چوہوں سے پاک کرنا ہے ۔ ان بلیوں کی ذمہ جیل میں سانپوں کی موجودگی سے بھی سکیورٹی گارڈز کو آگاہ کرنا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل بلیاں بیرک میں داخل ہونے والے ایک زہریلے کوبرا سانپ کے بارے میں سکیورٹی عملے کو بروقت آگاہ کرنے کا کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔جیل کے سپرنٹنڈنٹ پارس جانگڑ نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل نالی کے راستے ایک زہریلا کوبرا سانپ لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ قیدی کی بیرک میں گھس گیاتھاجس پر بلیوں نے شو رمچا کر آگا ہ کیا اور سکیورٹی گارڈ ز نے سانپ کو پکڑ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...