بھیک مانگ کر گزارہ کرنیوالے شخص نے 21شادیاں کرلیں

بھیک مانگ کر گزارہ کرنیوالے شخص نے 21شادیاں کرلیں

ڈھاکہ (نیٹ نیوز)بنگلہ دیش میں بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والا 35 سالہ شخص اپنی21 شادیوں کے حیران کن دعوے کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔۔۔

مورو میاں نامی بنگلہ دیشی شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کی 21 بیویاں ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے اپنی تمام بیویوں کے نام تک یاد نہیں۔مورو میاں کا کہنا ہے کہ اس نے خود کبھی کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ خواتین خود اس کے پاس شادی کا پیغام لے کر آتی تھیں اوروہ کسی خاتون کو انکار نہیں کر پاتا تھا، اسی لئے شادی کی ہر پیشکش قبول کرتا گیا اور یوں اس کی بیویوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔حیران کن طور پر اتنی شادیوں کا دعویٰ کرنے والا شخص آج بھی ایک کمرے کی جھونپڑی میں رہتا ہے اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بنیادی طور پر بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...