سٹنگ رے مچھلی جیسے بغیر کھڑکیوں کے جدید جہاز کی تیاری
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کی ایک سٹارٹ اپ کمپنی ایک جدید مسافر طیارہ تیار کر رہی ہے جو روایتی طیاروں سے مختلف ڈیزائن کا حامل ہوگا۔
زیڈ4 نامی اس طیارے میں 250 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ پانچ ہزار میل تک پرواز کر سکے گا۔ریاست کیلیفورنیا میں قائم سٹارٹ اپ جیٹ زیرو نے طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز 2027 میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، اس جدید طیارے کو بوئنگ جیسے بڑے طیارہ ساز اداروں کے مقابلے میں متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔زیڈ4 طیارے کی خاص بات اس کا ’’بلینڈڈ وِنگ باڈی‘‘ڈیزائن ہے جس میں طیارے کے مرکزی جسم اور پروں کو الگ رکھنے کے بجائے ایک ہموار ساخت میں ضم کر دیا گیا ہے ، اس کا مجموعی ڈیزائن سٹنگ رے مچھلی سے مشابہت رکھتا ہے اوراس میں روایتی کھڑکیاں بھی نہیں ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments