تیل لگا کر بالوں کی نشوونما کے دعوے ،ٹھوس شواہد موجود نہیں
لاہور (نیٹ نیوز)صدیوں سے خشکی، بالوں کی ٹوٹ پھوٹ، گرنے اور گنج پن کا علاج تیل سے کیا جا رہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سر پر تیل لگانے سے بالوں کے تیزی سے بڑھنے کے دعوے کے ٹھوس شواہد موجود نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی نشوونما سر کی جلد میں موجود جڑوں سے ہوتی ہے جن پر موروثی عوامل، ہارمونز، غذا اور مجموعی صحت اثر انداز ہوتی ہے ۔تیل لگانے سے بالوں کی جڑیں تیزی سے نشو و نما نہیں پاتیں البتہ بالوں کو نرم رکھنے ، موسمیاتی تبدیلی اور ٹوٹنے سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے ۔تحقیق کے مطابق ناریل کا تیل بالوں سے پروٹین کے ضیاع کو کم کرنے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ، بادام کا تیل بالوں میں نمی برقرار رکھنے اور کنگھی میں آسانی کیلئے مفید ہے تاہم بال بڑھانے کے حوالے سے سائنسی شواہد محدود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments