روزانہ انار کھانا گردوں کو صحت مند رکھنے میں مدد گار
لاہور (نیٹ نیوز)انسان کے جسم میں گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں جس کے دوران زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں۔۔۔
جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ گردے ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، آسان الفاظ میں گردے بہت اہم ہوتے ہیں۔ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سیال اور دیگر مواد جسم میں اکٹھا ہونے لگتا ہے تاہم انار روزانہ کھانے سے گردوں کی صحت کو درست رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ،انار اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے ، طبی ماہرین انار کھانے سے گردوں کی صحت کو ہونے والے فوائد پر مزیدتحقیقی کام کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments