وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے

 وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے

نصیر آباد سے صادق،ملت پارک سے امتیاز، امانت کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نوانکوٹ میں شکیل سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں  ضیا سے ساڑھے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں کرامت سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، انار کلی میں زبیر سے اڑھائی لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شیرا کوٹ کے علاقے میں عقیل سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، گرین ٹاؤن کے علاقے میں عرفات سے 10 ہزار روپے اچھرہ کے علاقے میں امتنان سے 20 ہزار روپے نصیر آباد سے صادق علی جبکہ ملت پارک سے امتیاز،نواب ٹاؤن سے امانت اور شادمان سے واصف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...