انڈر 19 ایشیاکرکٹ کپ: پاکستان کی فتح، یواے ای کو 9 وکٹوں سے مات
متحدہ عرب امارات کی ٹیم 224رنز پر آل آؤٹ ،نورایوبی کے 70رنز،صیام کی تین وکٹیں ،عثمان خان کی 139ناقابل شکست رنزکی فتح گراننگز سری لنکا نے ملائیشیاکو 9وکٹوں سے قابو کرلیا ،افغانستان کا بنگلہ دیش پر 113رنز سے غلبہ ،بھارت نے نیپال کو 10وکٹوں سے شکست دے دی
مسقط (سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔مسقط کے الامیرات کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، نوراللہ ایوبی 70 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد صیام نے 3، علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے 2، 2 وکٹیں لیں ۔ہدف کے تعاقب میں عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 153 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، جہانگیر بلال 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،مر د میدان عثمان خان نے 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عبدالقادر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ملائیشیا کو 9وکٹوں سے ہرایا ،دوسرے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 113رنز سے مات دی ،چوتھے میچ میں بھارت نے نیپا ل کو 10وکٹوں سے شکست دے دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments