عامر خان کو اپنی نئی بیو ی گوری سپراٹ کیلئے نئے گھر کی تلاش
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار عامر خان شادی کے چند ماہ بعد ہی اپنی اہلیہ گوری سپراٹ کے ساتھ نئے گھر کی تلاش میں نکل پڑے۔۔۔
رواں سال کے اختتام یا 2027 کے آغاز میں عامر خان اور گوری سپراٹ کے نئی رہائش گاہ منتقل ہونے کا امکان ہے ۔بھارتی اداکار اس وقت اہلِ خانہ کے ہمراہ ممبئی کے پالی ہل علاقے میں ایک کرائے کی عمارت کے 4 اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں تاہم عمارت کی انتظامیہ نے تعمیرِ نو کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے ، جس کے باعث اداکار اور ان کے اہلِ خانہ کو وہ جگہ خالی کرنا پڑے گی اورعامر خان نئی بیوی کیلئے نئے گھر کی تلاش میں نکل پڑے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments