پردہ دار خواتین کو زیادہ ہراسانی کا سامنا ہے :حنابیات
لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکارہ اور میزبان حنا بیات نے معاشرے میں خواتین کو ہراسانی کا سامنا کرنے کے معاملے پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین صرف گھروں سے باہر ہی نہیں بلکہ اپنے گھروں اور خاندانوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں کہاکہ میں نے ماضی میں 2 لڑکیوں کو مختلف لباس میں بازار بھیج کر معاشرتی روئیوں کا جائزہ لیا تھا۔ پہلے دونوں لڑکیاں عام مشرقی لباس میں بازار گئیں تو بعض لوگوں نے انہیں دیکھا تاہم کسی نے کوئی نازیبا حرکت نہیں کی، بعد ازاں جب وہی لڑکیاں دوپٹہ اوڑھ کر بازار گئیں تو انہیں کچھ لوگوں نے چھوا جبکہ مکمل حجاب میں جانے پر انہیں چھیڑا گیا یعنی پردہ دار خواتین کو زیادہ ہراسانی کا سامناہے ، یہ تجربہ میرے لئے بھی حیران کن تھاتاہم مرد یہ سمجھتے ہیں کہ مکمل پردے میں خاتون اپنا دفاع نہیں کر سکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments