دانتوں کی فلنگ کے بغیر کیوٹیز کا علاج کرنیوالا جیل تیار

دانتوں کی فلنگ کے بغیر کیوٹیز کا علاج کرنیوالا جیل تیار

لندن (نیٹ نیوز)کیویٹیز دنیا بھر میں دانتوں کا انتہائی عام مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے ڈاکٹروں سے فلنگ کرائی جاتی ہے جو انتہائی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے مگر اس کا علاج نہ کرانا شدید درد، دانتوں سے محرومی، انفیکشن بلکہ جان لیوا امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اس وقت کیویٹیز کے علاج کیلئے متاثرہ دانت کے ٹشوز نکال کر اس سوراخ کو میٹریل سے بھرا جاتا ہے مگر اس عمل سے صحت مند ٹشوز کو بھی نقصان پہنچتا ہے جبکہ مریضوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔برطانوی ماہرین طب نے ایسا محلول یا جیل تیار کیا ہے جو متاثرہ دانتوں کی سطح کو دوبارہ اگانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ہڈیوں اور جسم کے دیگر ٹشوز کے برعکس دانتوں کی سطح ایک بار ختم ہونے کے بعد قدرتی طور پر دوبارہ نہیں ہوتی۔ یہ جیل امیلوجینن نامی ایک پروٹین پر مبنی ہے جو انتہائی کارگرہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...