وینا ملک کی شوبز میں واپسی ،بدلی شکل پر مداح حیران

وینا ملک کی شوبز میں واپسی ،بدلی شکل پر مداح حیران

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ اور میزبان وینا ملک کی شوبز میں واپسی پر بدلی ہوئی شکل سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ، وینا ملک نے طویل عرصے کے بعد حال ہی میں ایک نئے مارننگ شو کے ذریعے ٹیلی ویژن سکرین پر واپسی کی ہے۔

اداکارہ کی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں صارفین ان کے بدلے ہوئے ظاہری انداز پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔بعض صارفین نے وینا ملک کے وزن میں اضافے اور چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر تبصرے کئے جبکہ کئی مداحوں نے ان کی ٹیلی ویژن پر واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔اس ساری صورت حال میں اداکارہ وینا ملک کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا تاہم ان کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ وہ کسی بھی قسم کے ری ایکشن کی بجائے کام پرتوجہ دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...