50سالہ بھارتی ٹوتھ برش نگل گیا،ڈاکٹرزنے نکال دیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز )بھارت میں ایک 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے غلطی سے پورا ٹوتھ برش نگل گیا جسے ڈاکٹرز نے بغیر آپریشن کے معدے سے نکال لیا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے رہائشی رکشہ ڈرائیور راجندر مالوسرے کو ٹوتھ برش نگلنے کے بعد پیٹ میں ہلکا درد محسوس ہوا جس پر وہ ہسپتال پہنچ گئے ۔ابتدائی ایکسرے میں ٹوتھ برش نظر نہیں آیا تاہم بعد میں اینڈوسکوپی کے ذریعے معلوم ہوا کہ 19 سینٹی میٹر لمبا ٹوتھ برش معدے میں پھنسا ہوا ہے ۔ڈاکٹرز نے سرجری کے بجائے اینڈوسکوپی کے ذریعے اسے نکالنے کا فیصلہ کیا لیکن ٹوتھ برش کی لمبائی اور سخت ساخت کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تقریباً 30 منٹ کے دوران ٹوتھ برش خوراک کی نالی میں دو مقامات پر پھنس گیا، تاہم ڈاکٹرز نے احتیاط سے اسے منہ کے راستے سے باہر نکال لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments