سیڑھیاں چڑھنے کی عادت جسمانی وزن کم کرنے کیلئے مفید

سیڑھیاں چڑھنے کی عادت جسمانی وزن کم کرنے کیلئے مفید

لاہور (نیٹ نیوز)سیڑھیاں چڑھنا متعدد افراد کی روزمرہ کی مصروفیات کا حصہ ہوتا ہے ،گھر، دفتر یا کسی اور جگہ پر سیڑھیوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے مگر آپ کو کبھی احساس نہیں ہوتا کہ یہ عادت صحت کیلئے متعدد فوائد کا باعث بنتی ہے۔۔۔

 روزانہ چند سیڑھاں چڑھنا بھی آپ کو امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچا سکتا ہے ، یہ عادت جسمانی وزن میں کمی لانے اور توند کی چربی کو تیزی سے گھلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔ سیڑھیاں چڑھنے کی جسمانی سرگرمی زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور جسمانی وزن میں زیادہ کمی آتی ہے ۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو روزانہ چند منزلیں سیڑھیاں چڑھنا عادت بنالیں۔ سیڑھیاں چڑھنے کے عمل کے دوران چہل قدمی سے 20 گنا زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...