ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں ،قومی سکواڈ کاسخت ٹریننگ سیشن

ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں ،قومی سکواڈ کاسخت ٹریننگ سیشن

ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں ،قومی سکواڈ کاسخت ٹریننگ سیشن اسلام آباد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپورمشقیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغازہوگیا، اسلام آباد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں گزشتہ روز قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والے سخت ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ اس سیشن میں سلمان علی آغا، سعود شکیل، محمد عباس، رضااللہ اور عرفات منہاس نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلنے والے پیٹرنز سکواڈ کے نو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جبکہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بالترتیب لاہور وائٹس اور کراچی بلیوز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور غازی غوری نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...