ڈیوون کونوے انجری کے باعث بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

ڈیوون کونوے انجری کے باعث بھارت  کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیوون کونوے سر پر چوٹ لگنے کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کونوے اور فاسٹ باؤلر میٹ ہنری آکلینڈ میں پہلے ون ڈے سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران آپس میں ٹکرا گئے تھے ،حادثے کے بعد دونوں کھلاڑی سیریز کا افتتاحی میچ نہیں کھیل سکے تاہم میٹ ہینری کو کنکشن سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور وہ آج ویلنگٹن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے کیلئے دستیاب ہوں گے ۔کونوے کی جگہ نک کیلی کو نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...