مقامی صرافہ بازار میں سونا 150روپے مہنگا ہوگیا
عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا ،تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ مزید150روپے مہنگاہوگیا،
کراچی ( بزنس رپورٹر )جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ہفتے کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1239ڈالرپرمستحکم رہی ۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 150 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں128روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 66200 روپے سے بڑھ کر66350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 56757 روپے سے بڑھ کر56884روپے ہوگئی۔ ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی۔