پاک قطر تکافل میں تقریب کا انعقاد

پاک قطر تکافل میں تقریب کا انعقاد

پاک قطر تکافل نے حال ہی میں اپنے ہیڈ آفس میں اوریکل انٹر پرائز پلاننگ اینڈ بجٹنگ کلا ؤڈ سروس کی تنصیب اور عمل درآمد کیلئے اوریکل سسٹمزپاکستان اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پرایک تقریب کا انعقاد کیا۔

کراچی (کامرس ڈیسک) پاک قطر تکافل نے حال ہی میں اپنے ہیڈ آفس میں اوریکل انٹر پرائز پلاننگ اینڈ بجٹنگ کلا ؤڈ سروس کی تنصیب اور عمل درآمد کیلئے اوریکل سسٹمزپاکستان اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ طور پرایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد،چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری کامران سلیم، اوریکل سسٹمز پاکستان کے سیلز منیجر وجاہت جاوید بخاری اور انٹیگریشن ایکسپرٹس کے بانی اور منیجنگ پارٹنر عمیر اعظم نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں