ڈالر:گزشتہ ہفتے انٹربینک میں مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستا

ڈالر:گزشتہ ہفتے انٹربینک  میں مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستا

ڈالر کی قدر انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں بڑھ گئی

کراچی (بزنس رپورٹر ) ڈالر کی قدر انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں بڑھ گئی۔ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155روپے اور قیمت فروخت 155.10روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے اور قیمت فروخت 154.90روپے ہو گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں