منکرین ختم نبوت کے لیے سزائے موت مقرر کی جائے مفتی منیب

منکرین ختم نبوت کے لیے سزائے موت مقرر کی جائے مفتی منیب

مسلمان قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ اور نوجوان ریشہ دوانیوں سے بچنے کیلئے مدارس سے رجوع کریں ، لالیاں میں خطاب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لالیاں (نمائندہ دنیا) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ آئین کی روسے قادیانی منکر ختم نبوت اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں،آئین سے غداری کی سزا موت ہے اس لیے منکر ختم نبوت کیلئے بھی سزائے موت مقرر کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لالیاں میں سالانہ تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں سے بچنے کے لیے مدارس سے رجوع کریں ، کیبل اور انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی پروگرام نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملے کے منصوبے بنا رہا ہے جبکہ ہمارا الیکٹرانک میڈیا اصلاحی پروگرامز کے بجائے بھارتی اداکاروں کی ذاتی زندگی پر بحث میں مشغول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیقؓ نے منکرین ختم نبوت کو بے نقاب کیا جبکہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانے کی قرار داد پاس کرانے میں مولانا شاہ احمد نورانی سمیت ستائیس علمائے کرام نے کلیدی کردار ادا کیا ، مسلمان قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔ اس موقع پر تحریک محافظان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر حافظ اعظم نعیمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں