منشیات فروشی میں ملوث 4ملزم پکڑے گئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزم حوالات پہنچ گئے ۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 71، 65، 122 گ ب میں پولیس نے۔۔۔
مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جہاں ملزم عمر دراز، عارف، نوید اور اعجاز کو قابو کرلیا گیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 58 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے ملز موں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔