آلودگی کا باعث بننے پر تین ٹیکسٹائل یونٹس کے بوائلر سیل
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے نائٹ انسپکشن کرکے آلودگی کا باعث بننے پر تین ٹیکسٹائل یونٹس کے بوائلر سیل اور مالکان کو مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے گذشتہ رات کے وقت چک 7 ج ب سرگودھا روڑ،9 کلومیٹر سرگودھا روڑ اور 10 کلومیٹر سرگودھا روڑ پرمعروف ٹیکسٹائل یونٹس کو چیک کیا اور ممنوعہ مواد بطور ایندھن استعمال کرنے پر بوائلر کا اپریشن بندکراتے ہوئے مالکان کو تین/تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔