حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ضلع کونسل چوک میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
مفتی احسان الحق شہباز نے نمازِ جنازہ کی امامت کروائی جس میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے شہید یحییٰ السنوار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد محمد احسن تارڑ نے کہا کہ \"اہلِ غزہ اپنی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور فلسطینی قیادت قربانیوں میں سب سے آگے ہے ۔ اسرائیلی بربریت پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اقوامِ متحدہ بھی مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔