سابقہ دشمنی پر نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کردیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ سکول نمبر 2 کے قریب زین العابدین موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔۔۔
کہ اس دوران ملزم زوہیب نے سابقہ دشمنی کی بنیاد پر اسے گولیوں سے بھون ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر پڑا۔ موقع پر موجود افراد نے نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔