اسرائیل نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی :چودھری عبد الغفار
پیرمحل (نمائندہ دنیا ) اسرائیل نے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر پانی، خوراک، ادویات و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی بند کرکے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔۔۔
افسوس اسرائیل کے مظالم کے خلاف معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے میں عالمی برادری اور ہیومین رائٹس کے ادارے ناکام رہے ان خیالات کا اظہار چودھری عبد الغفار سابق کونسلر میونسپل کمیٹی نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ۔