ٹو بہ: لینڈ مافیا کاکروڑوں روپے کی سر کاری اراضی پر قبضہ

ٹو بہ: لینڈ مافیا کاکروڑوں روپے کی سر کاری اراضی پر قبضہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )میونسپل کمیٹی کے انکرو چمنٹ عملہ کی چشم پو شی سے لینڈ مافیا نے شہر کے وسط میں واقع کروڑوں روپے کی سر کاری اراضی پر قبضہ شروع کر دیا۔۔۔

اور محلہ ہاؤسنگ سے ملحقہ ہڈا روڑی میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر دن دیہاڑے قبضوں کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے ،ذرائع کے مطابق لینڈ مافیا نے اپنا ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے ، جو کہ مذکورہ آبادی میں صو بائی حکومت کی ملکیتی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر نے کیلئے وہاں ایک پلاٹ کا قبل ازیں مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیتے ہیں ،جبکہ چاردیواری کی تعمیر کے بعد عدالتی حکم امتناعی کا نوٹس دروازے پر چسپاں کر دیتے ہیں ،اور مذکورہ پلاٹ میں خانہ بدوش قبیلہ کے افراد کو عارضی رہائش اختیار کروا دی جاتی ہے ،بعد ازاں قبضہ کئے گئے پلاٹوں پر واپڈا حکام کی ملی بھگت سے بجلی میٹر اور میونسپل کمیٹی کے واٹر سپلائی کنکشن لگوا کر پلاٹوں کو قانو نی تحفظ فراہم کر نے کے بعد لینڈ مافیا پلاٹ فروخت کر کے دوبارہ نئے پلاٹ پر قبضہ شروع کر دیتا ہے ،ایک محتاط اندازے کے مطابق ہڈا روڑی کے علاقہ میں اب تک کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹوں پر قبضہ ہو چکا ہے ،اور مذکورہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ، شہر کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف سخت قانو نی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں