ٹو بہ ٹیک سنگھ: آفیسرز کالو نی کے فیملی پارک کا منصوبہ ٹھپ

ٹو بہ ٹیک سنگھ: آفیسرز کالو نی کے فیملی پارک کا منصوبہ ٹھپ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )متعلقہ افسروں کی غفلت کے نتیجہ میں آفیسرز کالو نی فیملی پارک کا تعمیراتی منصو بہ 8سال سے کھٹائی میں پڑا ہو ا ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق آفیسرز کا لو نی اور گردو نواح کے رہائشیوں کو سیر و تفریح کی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ بلڈنگز کے زیر اہتمام 35لاکھ روپے کی خطیر رقم سے آٹھ سال قبل محلہ مصطفی آباد روڈ پرجی او آرون اور جو ڈیشل کا لو نی کے قریب فیملی پارک کی تعمیرکا منصو بہ شروع کیا گیا ، جس کا سنگ بنیاد اس وقت کے سیشن جج اورڈی سی نے رکھا تھا ،اس دوران ٹھیکیدار کی طرف سے سست رفتار ی کے ساتھ گراؤنڈز پلرز اور دیگر بنیادی کام مکمل کئے گئے ،جن پر 15لاکھ روپے کی رقم خرچ کی جاچکی ہے ،تاہم بعد ازاں فنڈز لیپس ہو نے کے باعث منصو بہ پر ترقیاتی کام روک دیا گیا ،جو کہ طویل عرصہ گذرنے کے باوجود شروع نہیں کیا جاسکا ، جس کے باعث مذکورہ علاقہ کے رہائشیوں سمیت دیگر شہری سیر و تفریح کی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں،اس سلسلہ میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیر وتفریح کی غرض سے دور دراز کے دیگر پارکس کا رخ کرنا پڑتا تھا ،تاہم آفیسرز کالو نی میں فیملی پارک کی تعمیر سے انہیں اپنے گھروں کی دہلیز پر مذکورہ سہولت میسر ہونا تھی ،لیکن متعلقہ افسروں اور ٹھیکیدار کی چشم پوشی سے منصو بہ طوالت کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں