ٹھیکریوالا سب ڈویژن کرپشن کا گڑھ ،شہریوں کااستحصال

ٹھیکریوالا سب ڈویژن کرپشن کا گڑھ ،شہریوں کااستحصال

پینسرہ(نمائندہ دنیا)ٹھیکریوالا ،سدھار سب ڈویژن کرپشن کا گڑھ بن گیا سادہ لوح شہریوں کا استحصال عروج پر ہے بل کی تصیح کے لئے شہری دفتر کے چکر لگا لگا کر ذہنی مریض بننے لگے عملہ کی بدتمیزیاں بھی بڑھنے لگیں۔۔۔

 جیبیں گرم کرنے والوں کو کم یونٹ ڈالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بل درستگی کے باوجود بھی اور بلنگ کر دی جاتی ہے لیٹ بل ادا کرنے پر میٹر اتارنے کے بعد5سے 6ہزار وصول کر کے صارفین کو میٹر واپس کیا جاتا ہے جبکہ اگر بارش آندھی یا کسی وجہ سے میٹر دیوار سے اکھڑ جائے تو صارف پر بجلی چوری کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی جاتی ہے ایف آئی آر سے بچنے کے لئے شہریوں سے بھاری رقم کا تقاضا کیا جاتا اور سیاسی ڈیروں پر جاکر کال کروانے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں سیاسی مداخلت اور رشوت کے بغیر شہریوں کا جائز کام بھی ممکن نہیں ہوتا شہریوں محمد شفیق،،انور،جاوید ،ندیم ،خاور و دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد چیف فیسکو فیصل آباد سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے موجود صوتحال پر نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں