گوجرہ :ڈاکے ، چوریاں شہری لاکھوں روپے سے محروم
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا )مسلح ڈاکوؤ ں اور چورو ں نے شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔
چک نمبر 362 ج ب کا بشیر احمد اپنے رکشہ پر سبزی خریدنے کیلئے سبز منڈی گوجرہ آ رہا تھا کہ دو مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے دس ہزار سے زائد نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے علا وہ ازیں محلہ ناصر ٹاؤ ن کا غلا م مر تضیٰ اپنے رکشہ پر دکا نو ں کو مال سپلا ئی کر نے کیلئے جاتا ہے جو چک نمبر 356 ج ب میں ما ل سپلا ئی کرکے وآ پس آ رہا تھا دو ڈاکوؤ ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے بیس ہزار روپے نقدی اور موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے جبکہ چک نمبر 358 ج ب کے محمد صدیق نے اپنی بکریا ں حویلی میں با ندھ رکھیں تھیں اسکی عدم موجودگی میں نا معلو م چور حویلی میں گھس گئے اور چار لاکھ روپے مالیتی بکریا ں چوری کرلیں اور فرار ہو گئے وارداتو ں کی اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ڈاکوؤ ں اور چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے ۔