حکومت کے مثبت اقدامات سے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی :رزاق احمد ضیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ،سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی رزاق احمد ضیا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات سے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔۔۔
اورمالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،تعمیرات کے شعبہ سمیت دیگر صنعتوں کو دی گئی مراعات سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے ،صنعتیں پیداواری عمل میں مصروف ہیں جس کے نتیجہ میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ہواہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا ۔