ایس ایم افضل کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا سینئر صحافی ایس ایم افضل نے صاحبزادے شہر یار افضل کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب نجی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔
جس میں شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمانوں نے شہر یار افضل کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں چودھری علی تراب، محمد سہیل، محمد اسلم رندھاوا، محمد اکرم چودھری ، مہر آصف نذیر ، ملک نعیم وفا، صابر گھمن، عبدالوحید واجد، محمد سہیل سمیت معززین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔