ستھرا پنجاب ورکر نصرت بی بی کی ایمانداری ،9 لاکھ اصل مالک کے حوالے کر دئیے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ستھرا پنجاب ورکر نصرت بی بی نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت کش خاتون ورکرنے ڈیوٹی کے دوران ملنے والے 9 لاکھ روپے امانت سمجھ کر اصل مالک کو واپس کر دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اعلیٰ مثال کو بھرپور طور پر سراہا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے نصرت بی بی کی دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے محنت کش عملہ نہ صرف اداروں کا وقار بڑھاتے ہیں بلکہ معاشرے کیلئے روشن مثال بھی بنتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے خاتون ورکر کی ایمانداری کے اعتراف میں انہیں 3 لاکھ روپے نقد انعام،اعزازی شیلڈدینے کے علاوہ بیٹے کیلئے سرکاری نوکری دینے کیساتھ ساتھ خاتون ورکر کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔