ماموں کانجن: ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری، جر مانے
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)بنگلہ چوک ماموں کانجن میں وارڈن پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وارڈن پولیس نے خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے چالان کر کے بھاری جرمانے عائد کیے ۔ وارڈن پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ مستقل طور پر جاری رہے گا تاکہ سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔