شجر کاری مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے تحصیل کچہری آفس میں خصوصی تقریب

شجر کاری مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے  تحصیل کچہری آفس میں خصوصی تقریب

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )شجر کاری مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تحصیل کچہری آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود ہارون خان نے پودا لگا کرسرسبز کمالیہ مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور ایڈیشنل سیشن جج اسحاق حاشر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود ہارون خان نے شجر کاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں