ویمن پروٹیکشن سینٹر کاپولیس لائنز میں جامع تربیتی سیشن

 ویمن پروٹیکشن سینٹر کاپولیس لائنز میں جامع تربیتی سیشن

سپیشل سیکشوئل آفنسز انویسٹی گیشن یونٹ کے افسروں کو تربیت دی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)16روزہ سرگرمیوں برائے انسدادِ جنس کی بنیاد پر تشدد کے سلسلے میں ویمن پروٹیکشن سینٹر فیصل آباد نے سپیشل سیکشوئل آفنسز انویسٹی گیشن یونٹ (SSOIU) کے افسروں کیلئے پولیس لائنز فیصل آباد میں جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کا مقصدپنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016پرمؤثر عملدرآمداورادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسرز کنول شہزادی اور صنم زہرہ نے قانونی شقوں، کیس مینجمنٹ کے طریقہ کار اور مربوط ردِعمل کے نظام پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔ انہوں نے افسروں کو خواتین پر تشدد کے کیسز میں درکار معاونت، سہولیات اور ادارہ جاتی تعاون کے طریقوں سے آگاہ کیا۔

لا آفیسر زاہد شاکر نے قانونی فریم ورک، تفتیشی افسروں کی ذمہ داریوں، شواہد کے حصول اور بہتر تحقیقات کے عملی تقاضوں پر رہنمائی فراہم کی۔مہمانِ خصوصی سابق رکنِ پارلیمنٹ و سماجی رہنما ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے ویمن پروٹیکشن سینٹر اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون کو سراہتے کہا خواتین پر تشدد کے کیسز میں ہمدردی، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور قانون کی مکمل پاسداری انتہائی ضروری ہے ۔انچارج تحفظ مرکز نے بھی خطاب کیا اور متاثرین کیلئے مربوط معاونتی خدمات کی اہمیت اجاگر کی۔جن میں بروقت رپورٹنگ، تحفظاتی اقدامات اور بحالی سہولیات شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں