راولپنڈی،کمشنر کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،بریفنگ
کچہری چوک، جِناح پارک انڈر پاس، جناح پارک فلائی اوور کا جائزہ لیاکام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،عامر خٹک
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے تمام سیکشن کچہری چوک انڈر پاس، جِناح پارک انڈر پاس، جناح پارک فلائی اوور اور افتخار جنجوعہ انڈر پاس کا دورہ کیا۔ تعمیراتی پیش رفت، تکمیل شدہ کام اور زیرِتکمیل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی اوورآل فیزیکل پراگریس 30فیصد ہے۔ کچہری چوک انڈرپاس پر گائیڈ بیم مکمل ہو چکی ہے جبکہ پائلز کا کام جاری ہے۔ کیپنگ بیم کے 77میٹر پر کھدائی اور سٹیل فکسنگ جاری ہے، جناح پارک انڈر پاس پر 300میٹر گائیڈ بیم مکمل ہو چکی ہے جبکہ پائلز، کیپنگ بیم اور این جے بیریئر کی تنصیب پر کام جاری ہے۔ کھدائی بھی تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے، جناح پارک فلائی اوور سیکشن میں پائل کیپس، پئر شافٹ، ٹرانسوم اور سلَب کے تمام یونٹس کی بنیادیں تیار کر لی گئی ہیں اور ان پر سٹیل فکسنگ کا کام جاری ہے۔ رِٹیننگ وال کے 70میٹر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی حصوں پر رفتار بڑھا دی گئی ہے ۔مزیدبراں افتخار جنجوعہ انڈر پاس میں 638میٹر گائیڈ بیم مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پائلز اور کھدائی کے مختلف حصوں پر کام جاری ہے ۔ رِٹیننگ وال کے 50میٹر مکمل ہو چکے ہیں اور ڈرین و ڈسمینٹلنگ کے کام کے ابتدائی مراحل جاری ہیں۔ کمشنر نے مختلف مقامات کے جائزے کے بعد ہدایت کی کہ تمام مقامات پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔