اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 15ہزارلٹر مضر صحت دودھ تلف

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 15ہزارلٹر مضر صحت دودھ تلف

جی 10، جھنگی سیداں میں کارروائیاں، 225کلو پائوڈر، 640کلو آئل برآمد، 2گرفتارپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 20ملک شاپس سیل، 1ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں اور ویجیلنس ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد جی 10اور جھنگی سیداں میں جعلی دودھ تیار کرنے والے 2مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 15ہزار لٹر تیار جعلی دودھ، 225کلو پائوڈر اور 640کلو آئل بھی برآمد کر لیا گیا، جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ دودھ سپلائرز کو قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ادھر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20ملک شاپس کو سربمہر اور 1000لٹر ملاوٹی دودھ ضبط کر لیا ہے، ہولی فیملی روڈ، مری روڈ، گوجرخان، صادق آباد اور اڈیالہ روڈ میں پر کارروائیاں کی گئیں۔ متعلقہ دکانداروں پر 4لاکھ 34ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں